hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 264

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

264
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ خَبٌّ ، وَلا بَخِيلٌ ، وَلا مَنَّانٌ . (رواه الترمذى)
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا : دھوکہ باز ، بخیل اور احسان جتانے والا آدمی جنت میں نہ جا سکے گا ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ یہ تینوں بُری خصلتیں (دھوکہ بازی ، کنجوسی اور احسان کر کے جتانا) اُن خطرناک اور تباہ کن عادات میں سے ہیں جو جنت کے راستے میں رکاوٹ بننے والی ہیں ، اس لئے جو بندے جنت کے شائق اور دوزخ سے خائف ہوں ، اُن کو چاہئے کہ ان عادتوں سے اپنی حفاظت کریں ۔