hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 266

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

266
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ عَلَيْهِ السَّلَامُ : يَا رَبِّ ، مَنْ أَعَزُّ عِبَادِكَ عِنْدَكَ؟ قَالَ : مَنْ إِذَا قَدَرَ غَفَرَ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی جناب میں عرض کیا ، پروردگار ! آپ کے بندوں میں کون آپ کی بارگاہ میں زیادہ باعزت ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ بندے جو (قصوروار پر) قابو پانے کے بعد (اور سزا دینے کی قدرت رکھنے کے باوجود) اس کو معاف کر دیں ۔ (شعب الایمان للبیہقی)

تشریح
یہاں یہ ملحوظ رکھنا ضروری ہے کہ قصور وار کا قصور معاف کرنے کی اس فضیلت کا تعلق افراد و اشخاص اور ان کے ذاتی اور نجی حقوق و معاملات سے ہے ، لیکن جو جرائم اللہ تعالیٰ کے جرائم ہیں ، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن پر سزا مقرر ہے ، اُس سزا کے معاف کرنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے ۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو دنیا میں سب سے زیادہ رحمدل تھے ، آپ کا طرز عمل بھی یہی تھا کہ اپنا قصور کرنے والوں کو ہمیشہ معاف فرما دیتے تھے ۔ لیکن اللہ کی حدوں کے توڑنے والوں کو اللہ کے حکم کے مطابق ضرور سزا دیتے تھے ۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے : (۱) وَمَا انْتَقَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ فِي شَيْءٍ قَطُّ ، إِلَّا أَنْ يُنْتَهَكَ حُرْمَةُ اللهِ ، فَيَنْتَقِمُ .