hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 277

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

277
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ » (رواه ابو داؤد)
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بندوں کے اعمال میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ محبت ہے جو اللہ کے لئے ہو ، اور وہ بغض و عداوت ہے جو اللہ کے لئے ہو ۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
کسی بندہ کا یہ حالہو جانا کہ وہ صرف اللہ کے لئے محبت کرے ، اور اللہ ہی کے لیے کسی سے بغض رکھے ، بلا شبہ بہت اونچا مقام ہے ، “ کتاب الایمان ” میں یہ حدیث گذر چکی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذر غفاریؓ سے فرمایا ، کہ ایمان کی مضبوط ترین دستاویز اللہ کے لیے محبت و تعلق جوڑنا ، اور اللہ کے لیے کسی سے تعلق توڑنا ہے ۔