hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 278

3. کتاب الاخلاق

معارف الحدیث

278
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلَّهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " (رواه احمد)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جس بندہ نے بھی اللہ کے لیے کسی بندہ سے محبت کی ، اُس نے اپنے رب عزوجل یہ کی عظمت و توقیر کی ۔ (مسند احمد)

تشریح
یعنی کسی بندہ کا کسی دوسرے بندے سے اللہ کے لئے اوراللہ کے تعلق سے محبت کرنا دراصل اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ادا کرنا ہے اور اس طرح اس کا شمار اللہ تعالیٰ کی عبادات میں ہے ۔