hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 529

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

529
Maarif ul Hadith
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ » (رواه الترمذى وابوداؤد)
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے جو بندے اندھیروں میں مسجدو ں کو جاتے ہیں ، ان کو بشارت سناؤ کہ (ان کے اس عمل کے صلہ میں) قیامت کے دن ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور کامل عطا ہو گا ۔ (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد)

تشریح
رات کے اندھیروں میں نماز کے لیے پابندی سے مسجد جانا بلا شبہ بڑا مجاہدہ اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچے تعلق کی دلیل ہے ، ایسے بندوں کو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی بشارت سنوائی ہے کہ ان کے اس عمل کے صلہ میں قیامت کے اندھیروں میں ان کو اللہ تعالیٰ کیطرف سے نور کامل عطا فرما دیا جائے گا ۔ فبشرى لهم وطوبى لهم.