hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 563

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

563
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : « أَقَامَ الصَّلَاةَ ، وَصَفَّ الرِّجَالَ وَصَفَّ خ َلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَذَكَرَ صَلَاتَهُ » ثُمَّ قَالَ : " هَكَذَا صَلَاةُ أُمَّتِي. (رواه ابوداؤد)
حضرت ابو مالک اشعری سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں سے کہا ، میں تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا بیان کروں ؟ پھر بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز قائم فرمائی ، پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو صف بستہ کیا ، ان کے پیچھے بچوں کی صف بنائی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی ، اس کے بعد فرمایا کہ یہی طریقہ ہے میری امت کی نماز کا ۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
اس سے معلوم ہوا کہ صحیح اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ مردوں کی صفیں آگے ہوں ، اور چھوٹے بچوں کی صفیں ان کے پیچھے الگ ہوں ۔ اور آگے درج ہونے والی بعض حدیثوں سے معلوم ہو گا کہ اگر عورتیں بھی شریک جماعت ہوں تو وہ چھوٹے بچوں سے بھی پیچھے کھڑی ہوں ۔