hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 601

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

601
Maarif ul Hadith
عَنْ البَرَاءَ ، قَالَ : " سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي العِشَاءِ : وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ ". (رواه البخارى ومسلم)
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء کی نماز مین سورہ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ پڑھتے ہوئے سنا ہے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی آواز والا کسی کو نہیں سنا ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
صحیحین ہی کی بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ جس کا ذکر حضرت براء بن عازبؓ نے اس حدیث میں کیا ہے سفر کا ہے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نماز کی کسی ایک رکعت میں سورہ والتین پڑھی تھی ۔