hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 660

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

660
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا لَمْ يُصَلِّ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ صَلَّاهُنَّ بَعْدَهُ ". (رواه الترمذى)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں پڑھی ہوتی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ظہر سے فارغ ہونے کے بعد پڑھتے تھے ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
ابن ماجہ کی روایت میں یہ تصریح ہے کہ ایسی صورت میں ظہر سے پہلے والی چار رکعتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بعد والی دو رکعتوں کے بعد پڑھتے تھے ۔