hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 684

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

684
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : « كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلاَثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهَا الوِتْرُ ، وَرَكْعَتَا الفَجْرِ » (رواه مسلم)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے جن میں وتر اور سنت فجر کی دو رکعتیں بھی شامل ہوتی تھیں ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے تہجد کی رکعات کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو معمول بتلایا ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثری معمول تھا ورنہ خود حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی کی بعض دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بھی کم پڑھتے تھے ۔