hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 733

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

733
Maarif ul Hadith
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ : « كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ ، وَفِي الْجُمُعَةِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ، وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ » ، قَالَ : « وَإِذَا اجْتَمَعَ الْعِيدُ وَالْجُمُعَةُ ، فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ ، يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الصَّلَاتَيْنِ ». (رواه مسلم)
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ کی نماز میں
“ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ” اور “ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ” پڑھا کرتے تھے ، اور جب (اتفاق سے) عید اور جمعہ ایک ہی دن پڑ جاتا تو بھی دونوں نمازوں میں یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
ابو واقد لیثی اور نعماب بن بشیر رضی اللہ عنہما کے ان دونوں بیانوں میں کوئی منافات نہیں ہے ۔ عیدین کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی سورہ ق اور سورہ قمر پڑھتے تھے ، اور کبھی سورہ اعلیٰ و سورہ غاشیہ ۔