أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ بُحَينَةَ، أَنَّهُ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ، فَقَامَ النَّاسُ فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ ثُمَّ سَلَّمَ»
عبداللہ بن بحینہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ سولم نے دو رکعات پڑھائیں، اور قعدہ اولی میں بیتھنے کے بغیر کھڑے ہوگئے اور لوگ بھی آپ کے ساتھ اٹھے کھڑے ہوئے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری کرلی اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سلام کا انتظار کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہہ کرہ پھر دو سجدے کئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آخری قعدہ بیٹھے، یہ سجدے آخری سلام سے پہلے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیر دیا۔
(اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب من قام بعد الاتمام او فی الرکعتین میں ذکر کیا ہے) ۔