أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، " أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلا مِنَ اللَّيْلِ يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ حَدَّثَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَأَنَّ الرَّجُلَ يُقَلِّلُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدَهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ "
ابو سعید خدری (رض) نے کسی شخص کو قل ہو اللہ احد پڑھتے سنا، وہ اسے بار بار دھراتا تھا۔ جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا۔ گویا وہ شخص اسے یکم سمجھتا تھا۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔ یقیناً یہ سورت قرآن کے تیسرے حصے کے برابر ہے
(اس روایت کو مؤطاء میں امام مالک نے باب ما جاء فی قراء ۃ قل ہو اللہ میں ذکر کیا ہے