hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 179

.

موطأ الامام محمد

179
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ، فَأَكَلَ ثُمَّ قَالَ: «قُومُوا فَلْنُصَلِّ بِكُمْ» . قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فَصُفِفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ وَرَاءَنَا، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا كُلِّهِ نَأْخُذُ، إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ الْوَاحِدُ مَعَ الإِمَامِ قَامَ عَنْ يَمِينِ الإِمَامِ، وَإِذَا صَلَّى الاثْنَانِ قَامَا خَلْفَهُ وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّهُ
انس بن مالک کہتے ہیں کہ میری دادی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانے کی دعوت دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (تشریف لائے اور آپ) نے کھانا کھایا۔ پھر فرمایا اٹھو تاکہ ہم تمہارے لیے نماز پڑھ لیں۔ اسن کہتے ہیں میں نے ایک چٹائی اٹھائی جو زیادہ استعمال کے باعث سیاہ پڑچکی تھی۔ میں نے اس پر (نرم کرنے کے لئے) پانی چھڑکا۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے۔ میں اور یتیم دونوں نے آپ کے پیجھے صف بنائی اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑی ہوئی۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی۔ پھر واپس تشریف لے گئے۔
قول محمد (رح) یہ ہے کہ ہم اسی طرح اختیار کرتے ہیں کہ جب امام ایک مقتدی کے ساتھ نماز پڑھے تو مقتدی امام کے دائیں جانب کھڑا ہو۔ اور جب نمازی دو ہوجائیں تو امام کے پیچھے صف بندی کریں اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔