أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الصُّنَابِحِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ وَمَعَهَا قَرْنُ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا ارْتَفَعَتْ زَائَلَهَا، ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ قَارَنَهَا، ثُمَّ إِذَا زَالَتْ فَارَقَهَا، ثُمَّ إِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَهَا، فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَهَا» ، قَالَ: «وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ»
عبداللہ الصنابحی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے ساستھ شیطان کا سینگ ہوتا ہے۔ جب سوررج بلند ہوجائے تو وہ اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب وہ نصف النہار میں سیدھا کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ آملتا ہے۔ جب سورج زائل ہوجائے ( زوال ہوجائے) تو وہ اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب غروب کے قریب ہو تو وہ سینگ اس کے ساتھ آملتا ہے اور جب غروب ہوجائے تو وہ اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان اوقات میں نماز سے منع فرمایا ہے۔