hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 205

.

موطأ الامام محمد

205
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّهُ كَانَ إِذَا جَمَعَ الأُمَرَاءُ بَيْنَ الْمَغْرِبَ، وَالْعِشَاءَ جَمَعَ مَعَهُمْ فِي الْمَطَرِ» . قَالَ: لَسْنَا نَأْخُذُ بِهَذَا، لا نَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلاتَيْنِ فِي وَقْتٍ وَاحِدٍ، إِلا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِعَرَفَةَ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِمُزْدَلِفَةَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ مُحَمَّدٌ: بَلَغَنَا , عَنْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ , أَنَّهُ «كَتَبَ فِي الآفَاقِ، يَنْهَاهُمْ أَنْ يَجْمَعُوا بَيْنَ الصَّلاتَيْنِ، وَيُخْبِرُهُمْ أَنَّ الْجَمْعَ بَيْنَ الصَّلاتَيْنِ فِي وَقْتٍ وَاحِدٍ كَبِيرَةٌ مِنَ الْكَبَائِرِ» , أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ الثِّقَاتُ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَكْحُولٍ.
نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) بارش میں امراء کے ساتھ مغرب و عشاء کو جمع کرتے اور ان کے ساتھ نماز ادا کرلیتے۔ اس اثر کو امام مالک (رح) نے مؤطا میں باب الجمع بین الصلاتین فی السفر میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے ہم اس قول کو نہیں لیتے۔ ہم ایک وقت میں دو نمازوں کو جمع نہیں کرتے۔ صرف ظہر و عصر کو عرفات اور مغرب و عشاء کو مزدلفہ میں جمع کرتے ہیں۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔
محمد فرماتے ہیں کہ ہمیں عمر بن خطاب (رض) کا یہ اثر پہنچا کہ آپ نے اپنی مملکت کی اطراف میں یہ لکھ بھیجا کہ وہ دو نمازوں کو ایک وقت میں جمع نہ کریں بلکہ اس سے باز آئیں۔ اس لیے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔ یہ اثر ہمیں مکحول کی سند سے پہنچا ہے۔