أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ الْفَضْلِ، " أَنَّهَا سَمِعَتْهُ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلاتِ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ لَقَدْ ذَكَّرْتَنِي بِقِرَاءَتِكَ هَذِهِ السُّورَةَ إِنَّهَا لآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْمَغرِبِ "
ام فضل (رض) عنہا نے اپنے بیٹے ابن عباس (رض) کو نماز میں سورة المرسلات پڑھتے سنا تو انھوں نے فرمایا۔ اے میرے لخت جگر ! تمہاری اس سورت کو قراءت نے مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرات یاد لادی۔ یہ آخری رسولت ہے جس کو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مغرب کی نماز میں پڑھتے سنا ہے۔ (اس روایت کو امام مالک رحمہ نے باب القراءت فی المغرب و العشاء میں ذکر کیا ہے)