أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى بُصَاقًا فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَحَكَّهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ: «إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي، فَلا يَبْصُقْ قِبَلَ وَجْهِهِ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّى» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: يَنْبَغِي لَهُ أَنْ لا يَبْصُقَ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ، وَلا عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ تَحْتَ رِجْلِهِ الْيُسْرَى
ابن عمر (رض) عنما سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبلہ کی دیوار پر تھوک دیکھا تو اسے کھرچ دیا۔ پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا۔ جب تم میں سے کوئی نماز میں ہو تو وہ اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے سامنے ہوتا ہے جب کہ وہ نماز میں ہو۔
(اس روایت کو باب النہی عن البصاقۃ فی القبلہ میں امام مالک (رح) سے نقل فرمایا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے قبلہ کی جانت تھوکنا نا مناسب ہے۔ اسی طرح دائیں جانب بھی تھوکنا نہ چاہیے بلکہ اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔