hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 280

.

موطأ الامام محمد

280
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حدَّثنا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّهُ كَانَ يَعْرَقُ فِي الثَّوْبِ وَهُوَ جُنُبٌ، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ لا بَأْسَ بِهِ، مَا لَمْ يُصِبِ الثَّوْبَ مِنَ الْمَنِيِّ شَيْءٌ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّهُ
عبداللہ بن عمر (رض) کو بحالت جنابت کپڑوں میں پیسنہ آتا تھا۔ (پھر وہ غسل کے بعد وہی کپڑے پہن لیتے) اور انھیں میں نماز پڑھتے تھے۔ ( اس روایت باب جامع غسل الجنابت میں امام مالک نے ذکر فرمایا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اس وقت تک پسینہ سے کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ کپڑے کو منی وغیرہ میں سے کوئی چیز نہ لگے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔