hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 289

.

موطأ الامام محمد

289
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: «كَانَ النَّاسُ يُؤْمَرُونَ، أَنْ يَضَعَ أَحَدُهُمْ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى ذِرَاعِهِ الْيُسْرَى فِي الصَّلاةِ» ، قَالَ أَبُو حَازِمٍ: وَلا أَعْلَمُ إِلا أَنَّهُ يَنْمِي ذَلِكَ، قَالَ مُحَمَّدٌ: يَنْبَغِي لِلْمُصَلِّي إِذَا قَامَ فِي صَلاتِهِ، أَنْ يَضَعَ بَاطِنَ كَفِّهِ الْيُمْنَى عَلَى رُسْغِهِ الْيُسْرَى تَحْتَ السُّرَّةِ، وَيَرْمِيَ بِبَصَرِهِ إِلَى مَوْضِعِ سُجُودِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّه
سہل بن سعد ساعدی (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں حکم دیا جاتا تھا کہ وہ نماز میں دایاں ہاتھ بائیں بازو پر رکھیں، ابو حازم راوی کہتے ہیں کہ میں اس کے سوا نہیں جانتا کہ سہل اس روایت کو مرفوع بیان کرتے تھے، (مؤطا امام مالک میں یہ روایت باب وضع الایدین احداہما علي الاخری فی الصلوۃ میں ذکر کی ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : نمازی کو چاہیے کہ جب وہ نماز کے لیے قیام کرے تو اپنی دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کا باطنی حصہ اپنے بائیں ہاتھ کے گٹے پر رکھ کر ناف کے نیچے باندھے اور اپنی نگاہ کو سجدہ کی جگہ پر ٹکائے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔