hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 311

.

موطأ الامام محمد

311
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ «يُصَلِّي عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَبَعْدَ الصُّبْحِ إِذَا صُلِّيَتَا لِوَقْتِهِمَا» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ لا بَأْسَ بِالصَّلاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ فِي تَيْنِكَ السَّاعَتَيْنِ مَا لَمْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَوْ تَتَغَيَّرُ الشَّمْسُ بِصُفْرَةٍ لِلْمَغِيبِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
نافع روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) عصر و صبح کے بعد جنازہ کی نماز پڑھتے۔ جبکہ یہ دونوں نمازیں اپنے وقت پر پڑھی گئی ہوں۔ (یہ اثر امام مالک نے باب التکبیر علی الجنائز میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ ان دونوں اقامت میں جنازہ پڑھنے میں ہمارے ہاں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر صبح میں سورج طلوع نہ ہورہا ہو اور عصر میں سورج زرد نہ پڑچکا ہو اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔