hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 336

.

موطأ الامام محمد

336
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سُلْيَمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَهْلَ الشَّامِ قَالُوا لأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ: خُذْ مِنْ خَيْلِنَا، وَرَقِيقِنَا صَدَقَةً، فَأَبَى، ثُمَّ كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ: " إِنْ أَحَبُّوا فَخُذْهَا مِنْهُمْ، وَارْدُدْهَا عَلَيْهِمْ، يَعْنِي: عَلَى فُقَرَائِهِمْ، وَارْزُقْ رَقِيقَهُمْ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: الْقَوْلُ فِي هَذَا الْقَوْلِ الأَوَّلِ، وَلَيْسَ فِي فَرَسِ الْمُسْلِمِ صَدَقَةٌ، وَلا فِي عَبْدِهِ إِلا صَدَقَةَ الْفِطْرِ
اہل شام نے ابو عبیدہ بن جراح (رض) سے عرض کیا کہ ہمارے گھوڑوں اور ہمارے غلاموں کی زکوۃ وصول کی جائے تو ابو عبیدہ (رض) نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ پھر ان لوگوں نے ابو عبیدہ (رض) سے عرض کیا کہ ہم نے عمر (رض) کو بھی لکھا ہے) ان لوگوں کے جواب میں عمر (رض) نے لکھا کہ اگر یہ لوگ خود اپنی مرضی سے ایسا چاہتے ہیں تو ان سے زکوۃ وصول کرلو اور اسے انھیں ( فقراء ) پر لوٹا دو ۔ ان کے غلام کو بیت المال سے رزق دو ۔ ( جیسا کہ ابوبکر (رض) کرتے تھے)
(اس اثر کو امام مالک (رح) نے باب ما جاء فی صدقۃ الرقیق والخیل والعسل میں درج کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہیگ کہ اس سلسلہ میں بات پہلے کہہ دی گئی ہے کہ مسلمان کے گھوڑے اور غلام میں زکوۃ نہیں ہے۔ صرف صدقۃ الفطر وصول کیا جائے گا۔