hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 342

.

موطأ الامام محمد

342
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَبْعَثُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ إِلَى الَّذِي تُجْمَعُ عِنْدَهُ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمَيْنِ، أَوْ ثَلاثَةٍ "، قَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، يُعْجِبُنَا تَعْجِيلُ زَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ إِلَى الْمُصَلَّى، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
عبداللہ بن عمر (رض) سے مروی ہے کہ وہ صدقہ الفطر جمع کرنے والے کے پاس عید الفطر سے دو تین روز قبل بھیج دیتے تھے۔ (اس اثر کو امام مالک (رح) نے باب وقت ارسال زکوۃ الفطر میں ذکر فرمایا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اس کو اختیار کرتے ہیں اور ہمیں یہی پسند ہے کہ صدقہ الفطر عیدگاہ کی طرف جانے سے پہلے دے دیا جائے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔