hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 344

.

موطأ الامام محمد

344
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ: «لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
عبداللہ بن دینار ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان المبارک کا ذکر کرتے ہئے فرمایا ، تم اس وقت تک روزہ نہ رکھو جب تک چاند دیکھ نہ لو اور اس وقت تک افطار نہ کرو جب تک چاند دیکھ نہ لو۔ اگر چاند کے دیکھنے میں بادل حائل ہوجائے تو ( تیس) کی گنتی پوری کرو۔ (اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی رؤیۃ الہلال للصیام و الفطر فی رمضان میں ذکر کیا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔