hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 366

.

موطأ الامام محمد

366
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ» ، قَالُوا: إِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ، أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلَفُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا لَكُمْ بِهِ طَاقَةٌ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، الْوِصَالُ مَكْرُوهٌ، وَهُوَ أَنْ يُوَاصِلَ الرَّجُلُ بَيْنَ يَوْمَيْنِ فِي الصَّوْمِ، لا يَأْكُلُ فِي اللَّيْلِ شَيْئًا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَالْعَامَّةِ
ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صوم وصال سے بچتے رہو۔ سوم وصال سے بچ رک رہو۔ لوگوں نے عرض کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تو صوم وصال رکھتے ہیں۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ میں ( اس میں ) تمہاری مانند نہیں ہوں۔ مجھے تو میرا رب رات کو کھلاتا اور پلاتا ہے، اعما ٧ ل میں ٧ ان اعمال کو ادا کرو جن کو ادا کرنے کی طاقت ہو۔ ( اس روایت کو امام مالک (رح) نے الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ باب النہی من الوصال فی الصیام میں نقل کیا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں وصال صوم مکروہ ہے اور وہ یہ ہے کہ آدمی دو دنوں کے روزوں کو ملا کر رکھے رات کو بھی کچھ نہ کھائے یہی امام ابوحنیفہ اور جمہور علماء کا قول ہے۔