أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَصُومُ حَتَّى يُقَالَ: لا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يُقَالَ: لا يَصُومُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلا رَمَضَانَ، وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ "
عائشہ (رض) عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ رکھنا شروع فرماتے یہاں تک کہ یوں کہا جاتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار نہ کریں گے (بلکہ روزے رکھتے رہیں گے) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افطار رکتے یہاں تک کہ یہ کہا جانے لگتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ نہ رکھیں گے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی مہینہ کے مکمل روزے رکھتے نہیں دیکھا سوائے رمضان المبارک کے۔ اور تمام مہینوں میں سب سے زیادہ شعبان کے مہینہ میں روزے رکھتے۔