hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 391

.

موطأ الامام محمد

391
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الأَسَدِيُّ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ كَانَ مِنْ أَصْحَابِهِ مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ، وَمَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمِنْهُمْ مَنْ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَحَلَّ مَنْ كَانَ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ أَهَلَّ بِالْحَجِّ، أَوْ جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَلَمْ يَحِلُّوا» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ سے باہر تشریف لے گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے بعض نے حج کا احرام باندہا اور عبض نے عمرے کا احرام باندھا اور بعض نے حج وعمرہ کو جمع کیا۔ بس جنہوں نے عمرہ کا احرام باندہا انھوں نے عمرہ کرکے احرام کھول دیا اور جنہوں نے حج یا حج وعمرہ کا احرام باندہا انھوں نے احرام نہ کھولا۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور عام فقہاء کا قول ہے۔