hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 40

.

موطأ الامام محمد

40
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ: «أَنَّهَا جَاءَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُجْرِهِ، فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَنَضَحَ عَلَيْهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدْ جَاءَتْ رُخْصَةٌ فِي بَوْلِ الْغُلامِ إِذَا كَانَ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ، وَأَمَرَ بِغَسْلِ بَوْلِ الْجَارِيَةِ، وَغَسْلُهُمَا جَمِيعًا أَحَبُّ إِلَيْنَا وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ
ام قیس (رض) عنہا بنت محصن نقل کرتی ہیں کہ میں اپنے ایک چھوٹے بچے کو لے کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ بچہ ابھی کھانا نہ کھاتا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بچے کو گود میں بٹھالیا۔ اس بچے نے آپ کے کپڑوں پر پیشاب کردیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلن نے پانی منگواکر اسے کپڑوں پر بہادیا ( مل کر) نہیں دھویا۔
قول محمد (رح) یہ ہیگ کہ لڑکا جب تک کھانا نہ کھاتا ہو اس کے دھونے میں رخصت وارد ہے۔ البتہ لڑکی کے پیشاب میں دھونے کا حکم دیا گیا ہے اور ہمارے ہاں دونوں کو دھونا زیادہ بہتر ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔