hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 403

.

موطأ الامام محمد

403
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ صَاحِبَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: كَيْفَ نَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْهَدْيِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْحَرْهَا وَأَلْقِ قِلادَتَهَا، أَوْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا وَخَلِّ بَيْنَ النَّاسِ، وَبَيْنَهَا يَأْكُلُونَهَا»
عروہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہدی پر مقررہ صحابی ( جن کا نام ناجیہ بن جندب اسلمی تھا ۔ ان کا اصل نام ذکوان تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش سے بچ نکلنے کی بناء پر ان کا نام ناجیہ رکھا اور یہی مشہور ہوگیا۔ سبحان اللہ) نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہدی میں جو جانور ہلاک ہوجائی ی میں اس کا کیا کروں ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ہدی میں سے جو اونٹ ضائع ہو رہا ہو۔ اسے ذبح کردو۔ پھر اس کے قلادہ کو اس کے خون میں بھگودو۔ پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دو تاکہ وہ اسے کھالیں۔
(اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب العمل فی الہدی اذا عطب میں ذکر کیا ہے) ۔