أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: كُنْتُ أَرَى ابْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ «يُهْدِي فِي الْحَجِّ بَدَنَتَيْنِ، وَفِي الْعُمْرَةِ بَدَنَةً» ، قَالَ: رَأَيْتُهُ فِي الْعُمْرَةِ «يَنْحَرُ بَدَنتَهُ وَهِيَ قَائِمَةٌ فِي حَرْفِ دَارِ خَالِدِ بْنِ أَسِيدٍ وَكَانَ فِيهَا مَنْزِلُهُ» ، وَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُهُ «طَعَنَ فِي لَبَّةِ بَدَنَتِهِ حَتَّى خَرَجَتْ سِنَّةُ الْحَرْبَةِ مِنْ تَحْتِ حَنَكِهَا»
عبداللہ بن دینار کہتے ہیں کہ میں ابن عمر (رض) کو دیکھتا کہ وہ حج میں دو دو اونٹ اور عمرہ میں ایک ایک اونٹ ہدی بھیجتے۔ میں نے عمرہ میں خود ان کو اپنے اونٹ کو نحر کرتے دیکھا اس سحال میں کہ وہ اونٹ خالد بن اسید کے گھر کی ایک جانب کھڑا تھا۔ ابن عمر (رض) کا مکان وہیں تھا۔ اور میں نے دیکھا کہ انھوں نے اپنی ہدی کی گردن میں نیزہ اس قدر قوت سے مارا کہ نیزہ تالو سے پار ر ہوگیا۔