hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 413

.

موطأ الامام محمد

413
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: الْمُحْرِمُ لا يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَنْتِفَ مِنْ شَعْرِهِ شَيْئًا، وَلا يَحْلِقَهُ، وَلا يُقَصِّرَهُ إِلا أَنْ يُصِيبَهُ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ، فَعَلَيْهِ فِدْيَةٌ، كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى، وَلا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يُقَلِّمَ أَظْفَارَهُ، وَلا يَقْتُلَ قَمْلَةً، وَلا يَطْرَحَهَا مِنْ رَأْسِهِ إِلَى الأَرْضِ، وَلا مِنْ جَسِدِهِ، وَلا مِنْ ثَوْبِهِ، وَلا يَقْتُلَ الصَّيْدَ، وَلا يَأْمُرَ بِهِ، وَلا يَدُلَّ عَلَيْهِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى.
نافع کہتے ہیں کہ محرم کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بعض بالوں کو اکھارے، اور نہ یہ جائز ہے کہ ان کو کٹوائے یا منڈوائے۔ ہاں اگر اس کے سر میں کوئی تکلیف ہوجائے ( تو مندواسکتا ہے) اس صورت میں اس پر فدیہ ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا فمن کان منکم مریضا اوبہ اذا من راسہ اور اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے ناخن کاٹے اور جوں مارنا بھی جائز نہیں، اور نہی یہ درست ہے کہ وہ جوؤں کو اپنے سر سے زمین پر پھینکے اور نہ اپنے کپڑے سے پھینگے اور نہ وہ کسی جانور کا شکار کرے اور نہ شکار کا کسی کو حکم دے اور نہ اس کے بارے میں کسی کی راہنمائی کرے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔