hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 414

.

موطأ الامام محمد

414
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ: «لا يَحْتَجِمُ الْمُحْرِمُ إِلا أَنْ يَضْطَرَّ إِلَيْهِ مِمَّا لا بُدَّ مِنْهُ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: لا بَأْسَ بِأَنْ يَحْتَجِمَ الْمُحْرِمُ، وَلَكِنْ لا يَحْلِقُ شَعْرًا، بَلَغَنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ، وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) کہا کرتے تھے محرم سینگی نہ لگوائے سوائے اس صورت کے کوئی مجبوری ہو جس کے بغیر چارہ کار نہ ہو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : محرم کے سینگی لگوانے میں حرج نہیں ہے۔ لیکن سینگی لگوانے کے لیے بال نہ مونڈے جائیں۔ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ خبر پہنچی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حال میں سینگی لگوائی جب کہ يپ احرام کی حالت میں روزہ کے ساتھ تھے۔ اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔