hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 434

.

موطأ الامام محمد

434
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرْسَلَ إِلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانٌ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ هُمَا مُحْرِمَانِ، فَقَالَ: إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ عَلَيْهِ أَبَانٌ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكَحُ»
عمر بن عبید اللہ نے ابان بن عثمان کو پیغام بھیجا۔ ابان اس وقت مدینہ منورہ کے امیر تھے۔ اور عمر اور ابان ہر دو احرام کی حالت میں تھے۔ کہنے لگا میں نے ارادہ کیا ہے کہ طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی بیتی سے کرودوں۔ اور میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی تشریف لائیں۔ اس پر ابان نے اس بات کی تردید کی اور اس سے انکار کردیا اور کہنے لگے میں نے اپنے والد عثمان بن عفان (رض) سے سنا ہے وہ فرماتے تھے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تھا کہ محرم نہ اپنا نکاح کرے اور نہ کسی کو نکاح کا پیغام دے اور نہ کسی کا نکاح کرائے۔ ( اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب نکاح المحرم میں ذکر کیا ہے)