hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 441

.

موطأ الامام محمد

441
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ تَخَلَّفَ مِنْ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ، وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ، فَرَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا، فَاسْتَوَى عَلَى فَرَسِهِ، فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ، فَأَبَوْا فَسَأَلَهُمْ أَنْ يُنَاوِلُوهُ رُمْحَهُ، فَأَبَوْا، فَأَخَذَهُ ثُمَّ شَدَّ عَلَى الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَى بَعْضُهُمْ، فَلَمَّا أَدْرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَكُمُوهَا اللَّهُ "
ابو قتادہ انصاری سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ یہاں تک کہ مکہ کی راہ میں ایک جگہ اپنے محرم ساتھیوں سے پیچھے رہ گیا اور خود غیر محرم تھا۔ پس اس نے ایک جنگلی گدھا دیکھا تو اپنے گھوڑے پر سیدھا ہو بیٹھا۔ پھر انھوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اسے اس کا کوڑا پکڑادیں۔ انھوں نے اس سے انکار کردیا ۔ پھر اس نے ان سے اپنا نیزہ مانگا تو انھوں نے انکار کیا پس اس نے نیزہ پکڑا اور گدھے پر حملہ کرکے اسے مارڈالا۔ پس اس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعض اصحاب نے کھایا اور بعض نے انکار کیا۔ پھر جب وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جاکر ملے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ دریافت کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ ایک کھانا تھا جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھلایا۔
(اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب ما یجوز للمحرم اکلہ من الصید میں ذکر کیا ہ ہے)