hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 493

.

موطأ الامام محمد

493
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا الْبَدَّاحِ بْنَ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَنَّهُ رَخَّصَ لِرِعَاءِ الإِبِلِ فِي الْبَيْتُوتَةِ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ يَرْمُونَ مِنَ الْغَدِ، أَوْ مِنْ بَعْدِ الْغَدِ لِيَوْمَيْنِ، ثُمَّ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّفْرِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: مَنْ جَمَعَ رَمْيَ يَوْمَيْنِ فِي يَوْمٍ مِنْ عِلَّةٍ أَوْ غَيْرِ عِلَّةٍ، فَلا كَفَّارَةَ عَلَيْهِ إِلا أَنَّهُ يُكْرَهُ لَهُ أَنْ يَدَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِ عِلَّةٍ حَتَّى الْغَدِ، وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: إِذَا تَرَكَ ذَلِكَ حَتَّى الْغَدِ فَعَلَيْهِ دَمٌ
عاصم بن عدی رضی الہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ چرانے والوں کو منی سے باہر رات گزارنے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی اور یہی بھی کہ وہ یوم نحر کو رمی کریں پھر آئندہ کل یا پرسوں کو دو دن کی رمی کریں اور پھر وہ منی سے کوچ کے دن رمی کریں۔
قول محمد (رح) یہ ہے : جس شخص نے دو دن کی رمی کو ایک دن میں جمع کیا۔ خواہ کسی سبب سے ہو یا بلا سبب تو اس کے ذمہ کوئی کفارہ واجب نہیں ہوتا۔ لیکن بلا سبب آج کی رمی کو کل پر اٹھا رکھنا مکروہ ہے اور امام ابوحنیفہ (رح) نے فرمایا کہ جب ایک دن کی رمی کو ترک کرکے دوسرے دن کیا جائے تو اس پر خون بہانا لازم ہوگیا۔