hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 501

.

موطأ الامام محمد

501
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا، أَوْ تَرَكَ فَلْيُهْرِقْ دَمًا» ، قَالَ أَيُّوبُ: لا أَدْرِي أَقَالَ تَرَكَ أَمْ نَسِيَ؟ قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِالْحَدِيثِ الَّذِي رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْخُذُ أَنَّهُ قَالَ: لا حَرَجَ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ: لا حَرَجَ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ، وَلَمْ يَرَ فِي شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ كَفَّارَةً إِلا فِي خَصْلَةٍ وَاحِدَةٍ، الْمُتَمَتِّعُ وَالْقَارِنُ إِذَا حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ قَالَ: عَلَيْهِ دَمٌ، وَأَمَّا نَحْنُ، فَلا نَرَى عَلَيْهِ شَيْئًا
ابن عباس (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جس نے کسی حج کے مناسک میں سے کسی کو بھلا دیا یا چھوڑ دیا وہ ایک دم دے۔ ایوب کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ انھوں نے ترک کا لفظ بولا یا نسی کا لفظ استعمال فرمایا۔
قول محمد (رح) یہ ہیگ ہم اس حدیث مبارکہ سے جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی گئی ہے استدلال کر رتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان میں سے کسی چیز میں کوئی گناہ نہیں اور امام ابوحنیفہ (رح) نے فرمایا ان میں سے کسی چیز میں کوئی گناہ نہیں البتہ ایک صورت ایسی ہے کہ متمتع یا قارن جب ذبح ہدی سے پہلے حلق کروادے تو امام صاحب فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے۔ باقی ہمارے ہاں اس پر کسی صورت میں کوئی چیز لازم نہیں آتی۔