hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 503

.

موطأ الامام محمد

503
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا، فَآذَاهُ الْقُمَّلُ فِي رَأْسِهِ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ وَقَالَ: صُمْ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ مُدَّيْنِ مُدَّيْنِ، أَوِ انْسُكْ شَاةً أَيَّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ وَالْعَامَّةِ
کعب بن عجرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ احرام میں تھا۔ میرے سر میں جو ئین پڑگئیں۔ اور انھوں نے اذاء پہنچائی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا کہ میں اپنا سرمنڈوادوں۔ اور تین دن کے روزے رکھ لون یا چھ مساکین کو کھانا کھلادوں ہر مسکین کو دو دو مد یا پھر ایک بکری قربان کردوں، ان میں سے جو بہی میسر ہو کافی ہے ( اس روایت امام مالک نے باب فدیہ من حلق قبل ان ینحر میں ذکر فرمایا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہیگ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اور امام ابوحنیفہ (رح) اور عام فقہاء کا یہی قول ہے۔