hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 504

.

موطأ الامام محمد

504
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنْ سَالِمٍ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ ابْنَيْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ «يُقَدِّمُ صِبْيَانَهُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى حَتَّى يُصَلُّوا الصُّبْحَ بِمِنًى» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: لا بَأْسَ بِأَنْ تُقَدَّمَ الضَّعَفَةُ وَيُوغِرَ إِلَيْهِمْ أَنْ لا يَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبداللہ بن عمر (رض) اپنے بچوں کو مزدلفہ سے منی کی طرف پہلے روانہ کرتے یہاں تک کہ وہ فجر کی نماز منی میں ادا کرتے۔ (اس روایت کو امام مالک (رح) باب تقدیم النساء والصبیان میں ذکر کیا ہے) اخرجہ البخاری والمسلم)
قول محمد (رح) یہ ہے کہ کمزوروں اور ضعفاء کو پہلے روانہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ البتہ ان کو رمی جمرات کے لیے طلوع آفتاب کا انتظار کرنا لازم ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔