hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 506

.

موطأ الامام محمد

506
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ دِينَارٍ، مَا كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَصْنَعُ بِجِلالِ بُدْنِهِ؟ حَتَّى أَقْصَرَ عَنْ تِلْكَ الْكِسْوَةِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَتَصَدَّقُ بِهَا "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، يَنْبَغِي أَنْ يُتَصَدَّقَ بِجِلالِ الْبُدْنِ وَبِخُطُمِهَا، وَأَنْ لا يُعْطَى الْجَزَّارُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، وَلا مِنْ لُحُومِهَا، بَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِهَدْيٍ، فَأَمَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِجِلالِهِ وَبِخُطُمِهِ، وَأَنْ لا يُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْ خُطُمِهِ وَجِلالِهِ شَيْئًا
عبداللہ بن دینار سے سوال کیا گیا کہ جب خانہ کعبہ کا غلام بن گیا تو پھر عبداللہ بن عمر (رض) اپنے قربانی کے اونٹوں کے جھول کو کیا کرتے تھے ؟ عبداللہ بن دینار کہنے لگے۔ وہ جھول صدقہ کردیا کرتے تھے۔
قول محمد (رح) ہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرنے والے ہیں۔ مناسب یہی ہے کہ قربانی کے جانوروں کے جھول ، رسیاں اور نکیل وغیرہ تمام صدقہ کردی جائیں۔ اور ان اشیاء میں سے کوئی جیز بہی قصاب کو اس کی اجرت میں نہ دی جائے۔ ہمیں اس سلسلہ میں روایت پہنجی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ سولم نے حضرت علی بن ابی طالب (رض) کو اپنی قربانی کے اونٹوں کے ساتھ روانہ فرمایا تو ان کو حکم فرمایا کہ قربانی کے جانوروں کے جھول اور نکیل خیرات کردی جائیں۔ اور ان میں سے کوئی چیز قصاب کو مزدوری میں نہ دی جائے۔