hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 524

.

موطأ الامام محمد

524
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ " تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: كَمْ سُقْتَ إِلَيْهَا؟ قَالَ: وَزْنُ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، أَدْنَى الْمَهْرُ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ مَا تُقْطَعُ فِيهِ الْيَدُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
حمید الطویل نے انس بن مالک (رض) اور انھوں نے عبد الرحمن بن عوف (رض) سے نقل کیا کہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور مجھ پر زردی کا نشان تھا۔ میں نے بتلایا کہ میں نے ایک انصاریہ عورت سے شادی کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا مہر کتنا ادا کیا ی ؟ میں نے جواب میں عرض کیا ایک گٹھلی کے برابر سونا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری سے ہو۔ (اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب ما جاء فی الولیمہ میں ذکر کیا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : اسی پر ہمارا عمل ہے کہ کم سے کم مقدار دس درہم ہے یہ وہ مقدار ہے جس پر چور کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔