hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 545

.

موطأ الامام محمد

545
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: رَجَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الَّتِي تَتَزَوَّجُ فِي عِدَّتِهَا إِلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَذَلِكَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ: «إِذَا دَخَلَ بِهَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَمْ يَجْتَمِعَا أَبَدًا، وَأَخَذَ صَدَاقَهَا، فَجَعَلَ فِي بَيْتِ الْمَالِ» ، فَقَالَ عَلِيٌّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ: «لَهَا صَدَاقَهَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا مِنَ الأَوَّلِ تَزَوَّجَها الآخَرُ إِنْ شَاءَ» ، فَرَجِعَ عُمَرُ إِلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے عدت کے زمانہ میں نکاح کرنے والی عورت کے بارہ میں حضرت علی (رض) کے قول کی طرف رجوع کرلیا تھا جو کہ اس طرح ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا جب اس نے عورت سے مباشرت کرلی تو ان دونوں میں تفریقہ دی جائے گی۔ یہ دونوں بہی جمع نہیں سکتے۔ آپ نے اس کا حق مہر لے کر بیت اللہ المال میں جمع کرلیا تو حضرت علی (رض) نے فرمایا حق مہر اس ورت کا حق ہے کیونکہ مرد نے اس کی شرمگاہ سے لذت اٹھائی ہے۔ جب وہ پہلے شوہر کی عدت پوری کرے تو اگر وہ چاہے تو ( کسی دوسرے سے شادی کرلے) یا اس دوسرے شوہر سے شادی کرلے۔ حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) کے قول کو اختیار کرلیا۔ (حق مہر بھی واپس کردیا اور شادی کی اجازت بھی دے دی)
قول محمد (رح) ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اور امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔