hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 565

.

موطأ الامام محمد

565
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ اسْتَفْتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَرَكَهَا حَتَّى تَحِلَّ، ثُمَّ تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، فَيَمُوتَ أَوْ يُطَلَّقَا فَيَتَزَوَّجُهَا زَوْجُهَا الأَوَّلُ عَلَى كَمْ هِيَ؟ قَالَ عُمَرُ: هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ طَلاقِهَا ". قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، فَأَمَّا أَبُو حَنِيفَةَ، فَقَالَ: إِذَا عَادَتْ إِلَى الأَوَّلِ بَعْدَ مَا دَخَلَ بِهَا الآخَرُ عَادَتْ عَلَى طَلاقٍ جَدِيدٍ ثَلاثِ تَطْلِيقَاتٍ مُسْتَقْبِلاتٍ، وَفِي أَصْلِ ابْنِ الصَّوَّافِ، وَهُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
سعید بن مسیب (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے حضرت عمر (رض) سے ایک شخص کے متعلق دریافت کیا کہ جو شخص اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاق دے دے اور اس کو چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہوجائے پھر وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ ہدوسرا مرد فوت ہوجائے یا اسے طلاق دے تو اب پہلا مرد اس سے نکاح کرلے وہ مرد اب کتنی طلاقوں مالک ہوگا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا۔ تین طلاقوں میں سے جتنی طلاقیں باقی رہ گئی ہیں۔ ( اس اثر کو باب جامع الطلاق میں امام مالک (رح) نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں۔ اور امام ابوحنیفہ (رح) کا فرمان یہ ہے کہ اگر وہ عورت پہلے شوہر کے پاس اس حالت میں لوٹی کہ دوسرا شوہر اس سے مباشرت کرچکا ہے تو صورت میں پہلا شوہر از سر نو تین طلاقوں کا مالک ہوگا۔