hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 580

.

موطأ الامام محمد

580
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ بُكَيْرٍ، قَالَ: طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَنْكِحَهَا فَجَاءَ يَسْتَفْتِي، قَالَ: فَذَهَبَتْ مَعَهُ، فَسَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالا: «لا يَنْكِحُهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ» ، فَقَالَ: إِنَّمَا كَانَ طَلاقِي إِيَّاهَا وَاحِدَةً، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «أَرْسَلْتَ مِنْ يَدِكَ مَا كَانَ لَكَ مِنْ فَضْلٍ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا، لأَنَّهُ طَلَّقَهَا ثَلاثًا جَمِيعًا، فَوَقَعْنَ عَلَيْهَا جَمِيعًا مَعًا، وَلَوْ فَرَّقَهُنَّ وَقَعَتِ الأُولَى خَاصَّةً لأَنَّهَا بَانَتْ بِهَا قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ، وَلا عِدَّةَ عَلَيْهَا فَتَقَعُ عَلَيْهَا الثَّانِيَةُ وَالثَّالِثَةُ مَا دَامَتْ فِي الْعِدَّةِ
محمد بن ایاس بن بکر (رح) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مباشرت سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیں۔ پھر اس نے اس سے نکاح کرنا چاہا۔ وہ ابوہریرہ اور ابن عباس (رض) کی خدمت میں مسئلہ معلوم کرنے کی غرض سے حاضر ہوا۔ محمد کہتے ہیں کہ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ انھوں نے ارشاد فرمایا۔ وہ عورت اس کے نکاح میں نہیں آسکتی جب تک دوسرے مرد سے نکاح نہ کرے۔ سائل نے کہا میری تو ایک ہی طلاق تھی۔ ابن عباس (رض) عنہا نے فرمایا تمارے ہاتھ میں جو اختیار تھا وہ تم نے کھودیا۔ (اس روایت کو باب طلاق البکر میں امام مالک (رح) نے ذکر کیا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرنے والے ہیں۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے کیونکہ اس نے تینوں طلاقیں ایک ساتھ دی ہیں۔ اس لیے تمام ایک ساتھ واقع ہوں گی۔ اگر وہ ان میں تفریق کرتا تو صرف پہلی واقع ہوتی اور وہ طلاق بائنہ ہوتی اس سے پہلے کہ وہ کلام کرتا اور اس عورت پر عدت بھی نہیں پس اس پر دوسری اور تیسری طلاق واقع ہوگی جب تک وہ عدت میں ہے۔ جب عدت نہیں تو دوسری، تیسری طلاق بھی نہیں۔