hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 581

.

موطأ الامام محمد

581
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا الْمِسْوَرُ بْنُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيُّ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ رِفَاعَةَ بْنَ سِمْوَالٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَمِيمَةَ بِنْتَ وَهْبٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثًا، فَنَكَحَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزُّبَيْرِ، فَأَعْرَضَ عَنْهَا، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَمَسَّهَا، فَفَارَقَهَا وَلَمْ يَمَسَّهَا، " فَأَرَادَ رِفَاعَةُ أَنْ يَنْكِحَهَا، وَهُوَ زَوْجُهَا الأَوَّلُ الَّذِي طَلَّقَهَا، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَاهُ عَنْ تَزْوِيجِهَا، وَقَالَ: «لا تَحِلُّ لَكَ حَتَّى تَذُوقَ الْعُسَيْلَةَ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا، لأَنَّ الثَّانِيَ لَمْ يُجَامِعْهَا، فَلا يَحِلُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى الأَوَّلِ حَتَّى يُجَامِعَهَا الثَّانِي
زبیر بن عبد الرحمن (رح) نے بیان کیا کہ رفاعہ بن سموال نے اپنی بیوی تتمیہ بنت وہب کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تین طلاقیں دے دیں۔ تو اس سے عبد الرحمن بن زبیر نے نکاح کرلیا۔ اور اس سے اعراض کیا اور اس سے مقاربت نہ کرسکا۔ تو اس کو طلاق دے دی حالانکہ اس کو چھوا نہ تھا۔ رفاعہ نے جو اس کا سابقہ خاوند تھا ۔ اس عورت دوبارہ نکاح کرنا چاہا۔ اس بات کا تذکرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کیا گیا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو نکاح سے منع فرمادیا۔ اور فرمایا وہ تمہارے لیے حلال نہیں ت ہے۔ جب تک کہ دوسرا شوہر اس سے مباشرت نہ کرلے۔
(اس روایت کو باب نکاح المحلل و ما اشبہ میں امام مالک نے ذکر کیا ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہمارا اسی پر عمل ہے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔ کیونکہ دوسرے شوہر نے اس سے جماع نہیں کیا اس لیے اس سے رجوع کرنا پہلے شوہر کے لیے حلال نہیں۔ جب تک دوسرا شوہر اس سے مباشرت نہ کرلے۔ ( یہ روایت بھی طلاق ثلاثہ کے نفاذ کی واضح دلیل ہے۔ جدید مجتہدین نگاہ ڈالیں)