hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 589

.

موطأ الامام محمد

589
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ حَفْصَةَ، أَوْ عَائِشَةَ، أَوْ عَنْهُمَا جَمِيعًا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاثِ لَيَالٍ إِلا عَلَى زَوْجٍ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، يَنْبَغِي لِلْمَرْأَةِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى زَوْجِهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا، وَلا تَتَطَيَّبُ، وَلا تَدَّهِنُ لِزِينَةٍ، وَلا تَكْتَحِلُ لِزِينَةٍ، حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
صفیہ بنت ابی عبید سے روایت ہے کہ حضرت حفصہ یا عائشہ (رض) سے یا دونوں سے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کو جائز نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور میت کا سوگ تین دن سے زائد دن کرے۔ ( ان دونوں آثار کو باب ما جاء فی الاحداد میں امام مالک نے ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں عورت کے لیے مناسب یہی ہے کہ عدت گزرنے تک وہ اپنے شوہر کا سوگ منائے۔ جب تک عدت نہ گزر جائے۔ نہ خوشبولگائے نہ زینت کے لیے تیل و سرمہ لگائے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔