hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 600

.

موطأ الامام محمد

600
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «مَا أَلْوَانُهَا؟» ، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: «فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَاقٍ؟» ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَبِمَا كَانَ ذَلِكَ؟» ، قَالَ: أُرَاهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «فَلَعَلَّ ابْنَكَ نَزَعَهُ عِرْقٌ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: لا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَنْتَفِيَ مِنْ وَلَدِهِ بِهَذَا وَنَحْوِهِ
سعید بن مسیب (رح) ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اور اس نے کہا میری بیوی کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے۔ اس کا رنگ سیاہ ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارے ہاں اونٹ ہیں۔ اس نے کہا جی ہاں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے دریافت فرمایا۔ کس رنگ کے ہیں اس نے کہا سرخ ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان میں کوئی خاکستری رنگ کا بھی ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوال کیا ایسا کیوں ہوا ؟ اس نے کہا کسی رگ نے اسے کھینچا ہوگا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تیرے بچہ کو بھی کسی رگ (آبائی) نے کھینچا ہوگا۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ کسی کو جائز نہیں کہ وہ اپنے بچے کو اس قسم کے شبہ کی بناء پر مسترد کردے۔