قَالَ مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عَلْقَمَةَ بْنَ قَيْسٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ طَلاقًا يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ فَحَاضَتْ حَيْضَةً، أَوْ حَيْضَتَيْنِ، ثُمَّ ارْتَفَعَ حَيْضُهَا عَنْهَا ثَمَانِيَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ مَاتَتْ فَسَأَلَ عَلْقَمَةُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «هَذِهِ امْرَأَةٌ حَبَسَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِيرَاثُهَا فَكُلْهُ» ،
ابراہیم نخی (رح) فرماتے ہیں کہ علقمہ بن قیص نے اپنی بیوی کو طلاق رجعیہ دے دی۔ اسے ایک یا دو حیض آئے پھر اٹھارہ ماہ تک اس کا حیض بند رہا۔ پھر اس کی وفات ہوگئی۔ تو علقمہ (رح) نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے اس کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا عورت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا ترکہ روک رکھا تو تم ( اس ترکہ کے وارث ہو) پس تم اسے کھاؤ۔