hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 657

.

موطأ الامام محمد

657
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ فِي الْكَلْبِ الْمُعَلَّمِ: كُلْ مَا أَمْسَكَ عَلَيْكَ، إِنْ قَتَلَ، أَوْ لَمْ يَقْتُلْ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، كُلُّ مَا قُتِلَ، وَمَا لَمْ يُقْتَلْ إِذَا ذَكَّيْتَهُ مَا لَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، فَإِنْ أَكَلَ، فَلا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَى نَفْسِهِ، وَكَذَلِكَ بَلَغَنَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا رَحِمَهُمُ اللَّهُ
نافع بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) تربیت یافتہ کتے کے متعلق فرماتے وہ تمہارے لیے جو پکڑ کر رکھے اسے کھالو، خواہ شکار اس نے مار ڈالا ہو یا زندہ پکڑ کر لایا ہو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیارا کرتے ہیں۔ کہ خواہ اس نے مار ڈالا ہو یا نہ مارا ہو جب کہ تم نے اسے ذبح کرلیا ہو اور اس نے اس میں سے کچھ نہ کھایا ہو۔ ( تب تو تم کھاسکتے ہو) اور اگر اس نے اس میں سے کچھ کھالیا ہو تو اس کو مت کھاؤ۔ کیونکہ وہ شکار اس نے اپنے لیے پکڑا ہے۔ ابن عباس (رض) سے بھی ہم تک یہی بات پہنچی ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔