hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 662

.

موطأ الامام محمد

662
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ أَبَاهُ، أَخْبَرَهُ عَنِ الْكِتَابِ الَّذِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَهُ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِي الْعُقُولِ، فَكَتَبَ: «أَنَّ فِي النَّفْسِ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأَنْفِ إِذا أُوعِيَتْ جَدْعًا مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثَ النَّفْسِ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ مِثْلَهَا، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسِينَ، وَفِي الْيَدِ خَمْسِينَ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسِينَ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرًا مِنَ الإِبِلِ، وَفِي السِّنِّ خَمْسًا مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسًا مِنَ الإِبِلِ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا كُلِّهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا
عبداللہ بن ابوبکر (رض) بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے اس خط کے متعلق بتلایا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیت کے سلسلہ میں عمرو بن حزم (رض) کو تحریر فرمایا تھا۔ اس کے مندرجات یہ تھے۔ (١) جان کی دیت سو اونٹ ہیں (٢) ناک کی دیت جب پوری کٹ جائے تو سو اونٹ ہیں۔ (٣) جائفہ (زخم) میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔ (٤) مامومہ (زخم) میں بھی اسی قدر ہے۔ (٥) آنکھ کی دیت پچاس اونٹ ہیں (٦) ہاتھ کی دیت پچاس اونٹ (٧) پاؤں کی دیت پچاس اونٹ (٨) ہر انگلی کی دیت دس اونٹ۔ (٩) ہر دانت کی دیت پانچ اونٹ (١٠) موضحہ (زخم) کی دیت بھی پانچ اونٹ ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں امام ابوحنیفہ اور ہمارے عام فقہاء کا یہی قول ہے۔ جائفہ پیٹ تک پہنچنے والا زخم، مامومہ سر کا زخم جو پیچھے کی کھال تک پہنچے۔ موضحہ وہ زخم جس سے ہڈی ننگی ہوجائے۔