hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 670

.

موطأ الامام محمد

670
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، " قَتَلَ نَفَرًا، خَمْسَةً، أَوْ سَبْعَةً بِرَجُلٍ قَتَلُوهُ قَتْلَ غِيلَةٍ، وَقَالَ: لَوْ تَمَالأَ عَلَيْهِ أَهْلُ صَنْعَاءَ قَتَلْتُهُمْ بِهِ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، إِنْ قَتَلَ سَبْعَةٌ، أَوْ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ رَجُلا عَمْدًا قَتْلَ غِيلَةٍ، أَوْ غَيْرَ غِيلَةٍ ضَرَبُوهُ بِأَسْيَافِهِمْ حَتَّى قَتَلُوهُ قُتِلُوا بِهِ كُلُّهُمْ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَالْعَامَّةِ مِنْ فُقَهَائِنَا رَحِمَهُمُ اللَّه
سعید بن المسیب (رح) بیان کرتے ہیں کہ عمر فاروق (رض) نے اشک شخص کے قتل کا بدلہ میں پانچ یا سات آدمیوں کو قتل کیا اور فرمایا کہ اگر صنعاء شہر کے تمام آدمی اس کو قتل کرتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ ( اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی الغیلۃ والسحر میں ذکر کیا ہے) ۔
قول محمد (رح) یہ ہے : کہ ہم اس کو عمل میں لاتے ہیں کہ اگر سات یا اس سے زیادہ افراد نے کسی کو قصدا دھوکا دے کر یا دھوکا کے بغیر تلواروں سے مارا ہو تو وہ سب کے سب اس کے قتل کے بدلے میں قتل کئے جائیں گے۔ یہی امام ابوحنیفہ (رح) اور ہمارے عام فقہاء کا قول ہے۔