أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ قَضَى فِي الْجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ وَلِيدَةٍ» .
فَقَالَ الَّذِي قَضَى عَلَيْهِ: كَيْفَ أَغْرَمُ مَنْ لا شَرِبَ، وَلا أَكَلَ، وَلا نَطَقَ، وَلا اسْتَهَلَّ، وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْكُهَّانِ»
سعید المسیب (رح) فرماتے ہیں کہ رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بچے کے متعلق جس کو ماں کے پیٹ میں قتل کردیا جائے۔ ایک غلام یا ایک لونڈی دیت میں دینے کا فیصلہ فرمایا۔ جس کے خلاف فیصلہ ہوا اس نے کہا اس کا تاوان کیسے دوں۔ جس نے نہ کچھ کھایا اور نہ کچھ پیا نہ وہ رویا یا چلایا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ شخص کاہنوں کا بھائی ہے۔